جناح ہاؤس حملہ کیس: زین قریشی، فٹبالر شمائلہ ستار سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Nov 22, 2023 | 11:02:AM
جناح ہاؤس حملہ کیس: زین قریشی، فٹبالر شمائلہ ستار سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: جناح ہاؤس حملہ کیس: زین قریشی، فٹبالر شمائلہ ستار سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، خاتون فٹ بال کھلاڑی شمائلہ ستار ،رضیہ سلطانہ و دیگر خواتین کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت  وائس چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رہنما پی ٹی آئی زین قریشی کی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کیخلاف جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت سے بڑی خبر آ گئی

زین قریشی کے وکیل نے عدالت سے زین قریشی کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زین قریشی نے گزشتہ سماعت پر عدالت میں اپنی مصرفیات کا ذکر کیا تھا۔

عدالت نے عدالت شاہ محمو قریشی کے بیٹے زین قریشی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پر زین قریشی کو پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب 9 مئی واقعات میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خاتون فٹبال کھلاڑی شمائلہ ستار، رضیہ سلطانہ و دیگر خواتین کی عبوری ضمانتوں پرسماعت کی، ملزمہ شمائلہ ستار ، رضیہ سلطانہ ، ماریہ خان ،خالدہ حمید حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری ،تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئے، وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تحریری بیان جمع کرا رکھا ہے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔