جلاؤ گھیراؤ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع

Nov 22, 2023 | 10:12:AM
 جلاؤ گھیراؤ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علمیہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،عظمیٰ خان اور علمیہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے، انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔ 

خیال رہے کہ عدالت نے آج تک عظمیٰ خان اور علمیہ خان کی ضمانت منظور کر رکھی تھی۔