پروگرام گونج میں تجزیہ کاروں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم

May 08, 2024 | 00:26:AM
پروگرام گونج میں تجزیہ کاروں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں  ڈائیلاگ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

24 نیوز کے پروگرام ’گونج ‘میں اینکر  ثنا بچہ  سے گفتگو کرتے ہوئے  لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لوگوں کو اگر شرم آتی تو وہ 9مئی کو اداروں کے ساتھ یکجہتی کرتے لیکن وہ کُچھ اور کرنے سڑکوں پر آرہے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہت واضح کردیا ہے کہ ڈائلاگ سیاسی جماعتوں کو کرنا ہوگا۔

صحافی احمد قُریشی کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ بات چیت سیاسی قوتوں نے کرنی ہے ادارے مُذاکرات نہیں کرتے۔ احمد قُریشی کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست کے خلاف جو کام ہوا اُس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،گونج کے مہمان دفاعی تجزیہ کار مُحمد علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل احمد شریف نے فوج کے رینک اینڈ فائل کے جذبات کی ترجمانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : تیل کی قیمت میں اضافہ