ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاک بھارت میچ کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش

May 11, 2024 | 22:48:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاک بھارت میچ کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت معرکے کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کر دیئے گئے ہیں ۔

انٹرنشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے  ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں شیڈول 8میچز کے باقی ٹکٹ فروخت کیلئے پیش کردئیے گئے،  تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن نسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 34ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے،4 ڈراپ ان پچز فلوریڈا میں آسٹریلوی ماہرین کے زیر نگرانی میں  تیار کی گئی ہیں، پویلین اور اسٹینڈز کی تیاری کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے ٹی 20ورلڈکپ میں وہاں پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا،مہنگے ٹکٹ رکھنے والوں کی کھانے اور مشروبات سے بھی تواضع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان