نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

May 10, 2024 | 22:47:PM
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: کولن منرو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

جارح مزاج بیٹر نے 123 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔انہوں نے 65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر تین ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے۔کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

کولن منرو کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، اگرچہ مجھے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے کبھی ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ٹیم میں منتخب ہونے کی امید نہیں چھوڑی  تاہم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی اب یہ باب ختم کرنے کا بہترین وقت ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں: سابق صدر کے بیٹے کی سیاست میں انٹری