ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے کی سیاست میں انٹری

May 10, 2024 | 22:42:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے کی سیاست میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 سالہ بیٹے بیرن ٹرمپ نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے ریاست فلوریڈا میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مندوب کے طور پر منتخب ہونے کے بعد سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ہے ، ریپبلکن نیشنل کنونشن کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی پارٹی نے ٹرمپ کے دیگر بچوں کو بھی منتخب کیا، جن میں ایرک ٹرمپ اپنے وفد کے سربراہ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ٹفنی پولس اور ان کے شوہر مائیکل پولس کو مندوبین کے طور پر منتخب کیا گیا،تاہم ایوانکا ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سے واحد اولاد ہے جو ان کی انتظامیہ میں سینئر مشیر ہونے کے بعد سیاست سے دور ہو چکی ہیں ، اپنے خاندان کے بہت سے افراد کی طرح وہ اب فلوریڈا کو اپنا گھر کہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلے ٹی 20 میچ میں آئر لینڈ کی کامیابی، قومی ٹیم کو کتنی وکٹوں سے شکست دی ؟جانیے