بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک،سوشل میڈیا پر  ہنگامہ برپا

May 10, 2024 | 10:21:AM
بھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک،سوشل میڈیا پر  ہنگامہ برپا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہوگئی  جس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق ساؤتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک اداکارہ  جیوتی رائے کی کچھ نجی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن زیر گردش ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایک ایکس صارف نے اداکارہ کو دھمکیاں دی تھی کہ جیسے ہی اس کا یوٹیوب چینل 1000 سبسکرائبرز تک پہنچ جائے گا، وہ اداکارہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز لیک کر دے گا۔

جب یہ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے جیوتی کی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا،کچھ لوگوں نے بنگلورو پولیس کو بھی ٹیگ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی جلد تحقیقات کریں۔

رپورٹس کے مطابق جیوتی رائے ایک نوجوان ہدایت کار سوکو پوروجا کے ساتھ رشتے میں ہیں، جوڑے نے اس سال کے شروع میں اپنے رشتے کو اس وقت آفیشیل کیا جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر رومانٹک تصاویر شیئر کیں۔

کچھ وقت بعد جیوتی اور سوکو نے انکشاف کیا کہ ان کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ جلد شادی کرنے کا بھی ارادہ کر رہے ہیں،سوکو سے پہلے جیوتی رائے کی پہلی شادی پدمنابھ سے ہوئی تھی، جن کے ساتھ ان کا 20 سال کی عمر میں افیئر تھا اور جس سے ان کا ایک 11 سالہ بیٹا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خاتون کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر 9 افراد کی اجتماعی زیادتی، 2دن قید میں رکھا،ملزم کون؟سچ جان کر انسانیت شرما جائے