تندور پر روٹیاں لگا کر بیمار شوہر کی ہمت بڑھانے والی  با ہمت خاتون

May 07, 2024 | 22:04:PM
تندور پر روٹیاں لگا کر بیمار شوہر کی ہمت بڑھانے والی  با ہمت خاتون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تندور پر روٹیاں لگا کر بیمار شوہر کی ہمت بڑھانے والی  با ہمت خاتون سمیرا نے اپنی کہانی سنا دی جسے سن کر فضاء علی دورانِ شو غصے میں آ گئیں۔

24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں تندور پر روٹیاں لگا کر اپنے بیمار شوہر کا ساتھ دینے والی سمیرا نامی باہمت خاتون نے شرکت کی،  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ’سمیرا باجی تندور والی‘ نے اپنی کہانی سنائی، جب تمام رشتہ داروں نے ساتھ چھوڑ دیا تو سمیرا نے نہ صرف زندگی سے مایوس اپنے بیمار شوہر کو زندگی سے پیار کرنا سکھایا بلکہ اپنے بچوں کو بھی پڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: بے اولادی کی بڑھتی شرح کی وجہ کیا ہے ؟ وہ بات جسے کرنے سے سب کتراتے ہیں

 سمیرا باجی کا کہنا تھا کہ وہ کبھی مشکلات سے نہیں گھبرائی اور نہ ہی کبھی اس کی آنکھوں میں آنسو آئے کیونکہ اگر وہ روئے گی تو اس کے بچے ہمت ہار دیں گے، سمیرا نے سب کے طعنے برداشت کئے مگر اپنا کام جاری رکھا اور آج وہ تندور پر روٹیاں لگا کر باعزت زندگی گزار رہی ہیں۔

@24entertainmentofficial عورت اپنے کردار کی صفائی کیوں دے ۔۔ فضاء علی غصے میں آگئیں #24entertainment #foryoupage #foryou #fyp #fizaali #morningwithfiza #morningshow #awareness #video #viral #whattowatch #whotofollow #infortainment #tiktok ♬ original sound - 24 Entertainment