آڈیو لیکس کیس ؛ڈی جی آئی بی ،ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

May 04, 2024 | 19:53:PM
آڈیو لیکس کیس ؛ڈی جی آئی بی ،ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہین عدالت کے معاملے میں ابتدائی نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مطمئن کریں کیوں نا تینوں اداروں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ؟
تفصیلات کے مطابق جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستوں کو عدالت نے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ،پی ٹی اے ، ایف آئی اے ، آئی بی ، پیمرا کی جج پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردی گئی،پیمرا ، پی ٹی اے ، آئی بی ، ایف آئی اے کو درخواستیں دائر کرنے پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کئے گئے،عدالت نے درخواست کیلئے اتھارٹی دینے والے کو جیب سے پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس بابر ستار نے جج پر اعتراض کی چاروں درخواستوں پر 40 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس سننے پر اعتراض کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں ،ایف آئی ، آئی بی ، پیمرا ، پی ٹی اے نے اکٹھے ایک سکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں ،چاروں اداروں نے اپنی درخواستوں کے ذریعے جج کو پریشرائز کرنے کی کوشش کی ،عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے پر عدالت فریقین کو مکمل موقع دے رہی ہے ، عدالت کے سامنے آیا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں کے آئین میں دئیے بنیادی حقوق دینے میں نااہل رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے حج آپریشن کا اعلان ،کب سے کب تک جاری رہے گا؟تفصیلات جانیے