دبئی ایئرپورٹ پر جلنے کی بو کے باعث روکی پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

May 11, 2024 | 23:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے دبئی ایئرپورٹ پر دھوئیں کی اطلاع پر روکے گئے طیارے کو جانچ پڑتال کے بعد کلیئر کر دیا گیا ، طیارہ 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد کیلئے پروازمیں دھوئیں کی اطلاع کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی ڈیکلئیر کر دی گئی تھی،طیارے کو اشیا خورونوش کی جگہ پر جلنے کی بو کے باعث ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا،فائربریگیڈ اورایمبولینسز سمیت متعلقہ انتظامات کئے گئے تھے،عملے کی جانب سے کافی دیر جانچ پڑتال کے بعد جہاز کوکلئیر کیا گیا۔
 ایمرجنسی کے باعث پرواز کافی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی ،تاہم پروازتین گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ لباس کی وجہ سے مشہور اداکارہ جھانوی کپور نے فوٹو گرافرز کو غلط زاویے سے تصاویر لینے سے روک دیا، ویڈیووائرل