محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ

باؤلر 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں عالمی کرکٹ چھوڑنے والے تیسرے کھلاڑی

Dec 15, 2024 | 10:38:AM
محمد عرفان بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیڈسٹار محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، وہ 24 گھنٹے سے کم عرصے میں ایسا کرنے والے تیسرے پاکستانی  ہیں، عماد وسیم ،محمد عامر  بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان  کر چکے ہیں۔
 عرفان نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق ایکس پر  کی،یہ اعلان پاکستان کو کوئی خاص پریشانی نہیں دے گا، ان کی آخری حاضری پانچ سال سے زیادہ عرصہ قبل ہوئی تھی۔ 42 سالہ کھلاڑی تب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم ہیں، حال ہی میں پاکستانی لسٹ اے مقابلے پریذیڈنٹ کپ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

 عرفان نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میں 86 انٹرنیشنل میچز کھیلے،6 ماہ کیلئے معطلی کی سزا بھی کاٹی،انہوں نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 109 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں  ٹم ساؤتھی کو کھلاڑیوں کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘

عرفان نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اپنے  ساتھیوں، کوچز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، محبتوں، خوشیوں اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے آپ کا شکریہ، محمد عرفان  تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے جمعہ، 13 دسمبر کے آغاز سے چھوڑنے کا اعلان کیا۔ عماد وسیم اور محمد عامر دوسرے دو ریٹائر پلیئرز ہیں۔