جماعت اسلامی کا مہنگائی اور لیوی ٹیکس کیخلاف احتجاج،پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ 

May 22, 2026 | 18:59:PM
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور لیوی ٹیکس کیخلاف احتجاج،پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ 

مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے کیا گیا،مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کی،احتجاج میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ 

سیکرٹر ی جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ، صدر جے آئی یوتھ لاہور نے بھی شرکت   کی،امراء اضلاع  و سیکرٹریز سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور شہری بھی شریک ہوئے۔

احتجاجی مظاہروں میں مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شدید نعرے بازی  کی گئی،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کی مذمت کی ۔

مظاہرین اور قائدین نے پٹرول  پر ناجائز لیوی اورمہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا،مطالبات نہ مانے کی صورت میں عید کے بعد  پہیہ جام ہڑتال   کا عندیہ دیدیا۔

ادھرمری میں جماعت اسلامی مری کے کارکنان اور مقامی شہریوں نے  جی پی او چوک میں جمع ہو کر شدید نعرے بازی کی،اس احتجاجی مظاہرے کی  قیادت امیر جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی  نے کی۔​مری کے مرکزی چوک پر مظاہرین کی بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد عباسی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے خلیجی جنگ کا جواز دے کر پٹرول مہنگا کیا گیا اور عوام پر بوجھ ڈالا گیا اور اب حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف کی ہدایات کو مہنگائی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عیدالاضحیٰ پر4 چھٹیوں کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: