سکول ٹیچر کی منفرد انداز میں بچوں کو ریاضی سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 22, 2023 | 14:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک بھارتی سکول ٹیچر کا منفرد انداز میں بچوں کو ریاضی سکھانا سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

بھارت  کے ایک اسکول ٹیچر کی اپنی منفرد انداز سے بچوں کو ریاضی سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔  جس نے صنعتکار آنند مہندرا اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

علاوہ ازیں اس نے مختلف حصوں سے بچوں کو ٹیبل سکھانے کے بے شمار دلچسپ طریقے مدعو کیے ہیں۔ویڈیو کو سب سے پہلے بہار ایجوکیشن پروجیکٹ کونسل (BEPC) کے فیس بک پیج 'Teahers  of  Bihar' پر پوسٹ کیا گیا اور بعد میں ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن تھیٹر میں گانا گاتا مریض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

روبی کماری جو کہ بنکا ضلع کے باؤنسی بلاک میں اپ گریڈ شدہ مڈل سکول کی ٹیچر ہیں جو 10 انگلیوں کی مدد سے بچوں کو ٹیبل سکھاتی ہیں  جس سے وہ بظاہر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لیڈی ٹیچر کا منفرد انداز بچوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا ہے۔ صارفین روبی کماری کی اس کاوش کو دل کھول کر داد دے رہے ہیں۔