آپریشن تھیٹر میں گانا گاتا مریض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

May 22, 2023 | 13:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوران آپریشن نوجوان مریض کے گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی مرکز نگاہ بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ڈاکٹروں کو آپریٹنگ روم میں مریض کا آپریشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مریض اپنے دماغ کو بھٹکانے کے لئے  کچھ گانے گاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مریض آپریشن کے دوران بھارتی گلوکار ارمان ملک کا گانا گا رہا ہے اور پاس موجود ڈاکٹرز مسکرا رہے ہیں اور اس کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ویڈیو کو اب تک لاکھوں لائیکس، ویوز، شیئرز مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو پر تبصروں کی بھی برسات ہو رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)