شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

May 22, 2021 | 17:38:PM
شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہبازشریف کو آٹھ ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی تھی جس کے بعد وہ ایئر پورٹ پہنچے اور جہاز پر سوار ہوئے لیکن انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا جس کے بعد شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نا م ای سی ایل میں بھی شامل کر لیا گیاہے۔

اب نہایت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سمیت تمام درخواست واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔شہبازشریف کی جانب سے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور ایڈوکیٹ امجد پرویز نے دائر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار افراد کیلئے اچھی خبر