اسمبلی اجلاس، خاتون ایم پی اے پاؤں مڑنے کے باعث گر گئیں

Jun 22, 2022 | 17:24:PM
رکن ایم پی اے، ربیعہ نصرت، پنجاب اسمبلی، ریسکیو1122
کیپشن: پنجاب اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کا 41 واں اجلاس جاری ہے۔ جہاں آج ایک مرتبہ پھر ایک اور ایم پی اے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ ایم پی اے ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ جس کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے عملے کو بلایا گیا۔ جنہوں نے خاتون ایم پی اے کو طبی امداد فراہم کی۔ 

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کی کیپشن میں تحریر درج کی ہےکہ اس سے پہلے ایک فیصل آبادی ایم پی اے گر گیا تھا۔ یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں؟