عوام کیلئے خوشخبری: حکومت کا بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

Jun 22, 2022 | 12:13:PM
حکومت،بجلی صارفین،سبسڈی،فیصلہ،شہباز شریف،حمزہ شہباز
کیپشن: مہنگائی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حکومت نے بجلی کے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 100 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت ریلیف لے سکیں گے۔

 آئندہ ماہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت 100 ارب روپے کا ریلیف دینے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ رواں سال ماہ اپریل میں 100 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو سبسڈی ملے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں بارہ ماہ تک صارفین کو ریلیف دیا جا سکے گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی سے صوبہ پنجاب کی 42 فیصد آبادی کو فائدہ ملے گا۔ مجموعی طور پر 76 لاکھ گھریلو صارفین سبسڈی کے مستحق ہوں گے۔

سبسڈی کی وجہ سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ کی آبادی مستفید ہو سکے گی۔ پنجاب حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر سفارشات مرتب کر کے وفاق کو بھجوا دیں۔

 واضح رہے مہنگائی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔