پنجاب میں ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

Jun 22, 2022 | 11:59:AM
پنجاب،ضمنی انتخابات،الیکشن کمیشن،رینجرز،تعیناتی منظوری
کیپشن: پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس اہلکار تعینات ہونگے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے لاہور اور ملتان کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے ڈی جی پنجاب رینجرز کو مراسلہ لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس ،مونس الہٰی سےمتعلق عدالت سے خبر آ گئی

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشنز کے لیے مجموعی طور پر 468 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔ لاہور سمیت دیگر 18 اضلاع کے ضمنی الیکشنز پر امن انعقاد کے لیے حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی رینجرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں 151 پولنگ اسٹیشنز جبکہ پی پی 168 میں 98 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہوگی۔ پی پی 167 کے 141 جبکہ پی پی 170 کے 79 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے گی۔

 پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔