اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نیک نامی پر ایک اور داغ, ٹرانسپورٹ آفیسر بھی منشیات کے الزام میں گرفتار

Jul 22, 2023 | 23:06:PM
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نیک نامی پر ایک اور داغ, ٹرانسپورٹ آفیسر بھی منشیات کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضا ملک) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نیک نامی پر ایک اور داغ، یونیورسٹی کا ٹرانسپورٹ آفیسر بھی منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار ہو گیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے بعد یونیورسٹی کا ایک اور ملازم منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو گیا، پولیس نے ٹرانسپورٹ افیسر محمد الطاف کو آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا، ٹرانسپورٹ آفیسر الطاف سے آٹھ گرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف تھانہ بغداد الجدید میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اور سینئر صحافی لائیو شو کے دوران دست و گریباں ہو گئے

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تین افسران منشیات کے استعمال پر گرفتار ہو چکے ہیں، ڈائریکٹر فائنانس ابوبکر، چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور اب ٹرانسپورٹ آفیسر محمد الطاف کو منشیات رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔