سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Jan 22, 2026 | 21:27:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
 خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.8 اور گہرائی 176 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ کی جانب سے زلزلے کے بعد فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

یہ بھی پڑھیں : مری اور گردونواح میں برفباری جاری، سردی کی شدت بڑھ گئی