جماعت اسلامی کے سینئیر رہنما نے “بورڈ آف پیس” کو غزہ پر قبضے کا منصوبہ قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے سینئیر رہنما نے “بورڈ آف پیس” کو غزہ پر قبضے کا منصوبہ قرار دے دیا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ پر قبضے کے مترادف ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نام نہاد بورڈ آف پیس کے ذریعے غزہ کے مسئلے کا منصفانہ حل ممکن نہیں۔
لیاقت بلوچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے متعلق کہا کہ قومی اسمبلی میں ان کی شعلہ بیانی سے سنجیدہ قومی معاملات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی
انہوں نے حکومت کی زرعی پالیسیوں پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کرنا زراعت اور کسانوں کی بربادی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے کسان معاشی طور پر تباہ ہو رہے ہیں۔ حکومت کو اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
اس سے پہلے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی تھی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو ایسے کسی بھی فورم کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے خلاف ہو۔
یہ بھی پڑھیئے: یوزویندر چہل سنگل ہو گئے