یوزویندر چہل سنگل ہو گئے

Jan 22, 2026 | 19:38:PM
 یوزویندر چہل سنگل ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بیگم سے طلاق ملنے کے بعد بھارتی سٹار کرکٹر  گرل فرینڈ  کا بھی نہ رہا، تعلق خاموشی سے ختم ہو گیا۔ نئی دوستی کی افواہیں سامنے آئیں لیکن کرکٹر نے خود ان کی تردید کر دی اور کہا وہ کسی سے ڈیٹ نہیں کر رہے۔

بھارت کے شہرہ آفاق سپنر یوزویندر چہل  اب  سنگل ہو جانے کےصدمے کو چھپانے کی بھی کوشش نہیں کر رہے، گرل فرینڈ کو انسٹا گرام پر ان فالو کر کے خاموشی سے  بیٹھ گئے اور کسی نئے تعلق کی افواہوں کی بھی تردید کر دی۔

 بھارت کے میڈیا میں اور سوشل پلیٹ فارمز پر یہ خبر  مزے لے لے کر بتائی جا رہی ہے کہ بیوی سے طلاق ہونے کے بعد یوزویندر چہل کو ان کی گرل فرینڈ بھی چھوڑ کر چلی گئی۔ اب تک اس بریک اپ کی جو رسمی نشانی سامنے آئی وہ پاپازاری فوٹو گرافرز نے بتائی ہے کہ دونوں نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا ہے۔ دراصل آجکل بریک اپ ایسے ہی ہونے کی رسم چل پڑی ہے کہ جب چھوڑتے ہیں تو سوشل میڈیا پر بھی چھوڑ دیتے ہیں۔
 ممبئی سے شائع کی گئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سٹار کرکٹر یوزویندر چہل اب بالکل تنہا ہو گئے ہیں۔ ان کی  گرل فرینڈ  آر جے مہوش نے انہیں چھوڑ دیا ہے اور اب تو دونوں نے انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کو  ان فالو کردیا جس کے بعد  ان کے ہمیشہ کے لئے الگ ہو جانے میں کوئی شبہ باقی نہیں رہا۔

سوشل پلیٹ فارمز پر ٹرولنگ اور مسلسل ڈیٹنگ کی افواہوں کے باعث  گوسپ (gosip) کا موضوع زینت بننے کے بعد بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں بارش موسم سرد ہو گیا،محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی 

چند ماہ سے دونوں کے درمیان تعلقات گوسپ کا موضوع تھے اور اس حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ حالیہ  واقعہ نے اب افواہوں کو نیا رخ دے دیا ہے اور ایک نئی ہی بحث چھیڑ دی ہے۔

انسٹاگرام پروفائلز پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوا کہ اب چہل اور مہوش ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رہے۔ اس تبدیلی کو لوگوں نے سکرین شوٹس کے ساتھ شئیر کیا اور نئی بحث چھڑ گئی۔ یہ معاملہ  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب گپ شپ کا موضوعِ بنا ہوا ہے۔

ایک یوزر نے لکھا کہ یہ بات انسٹاگرام پر ہر جگہ پھیل چکی ہے، دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: یزویندر چہل اور آرجے مہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا

ایک اور یوزر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ صرف دوستی تھی؟ جبکہ دوسرے نے کہا کہ جو بھی تعلق چہل اور آر جے مہوش کے درمیان تھا، وہ اب ختم ہوتا نظر آتا ہے، کیونکہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔”

 یوزوینڈر کی پرسنل لائف کا حقیقی المیہ یہ ہے کہ یوزویندر چہل نے 2020 میں کوریوگرافر اور ریئلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے شادی کی تھی۔  2024 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی  اور گزشتہ سال ان کی طلاق کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

دھناشری ورما ایک ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں۔ دھناشری کی یوٹیوب پر بھی بہت زیادہ فین فالوونگ ہے، اس چینل کا نام ان کے نام پر ہے. وہ بالی ووڈ کی دھنوں پر ڈانس کر کے مقبول ہوتی رہیں۔ ان کو  ہپ ہاپ کی تربیت بھی حاصل ہے۔ دھناشری ایک ڈانس کمپنی کی بھی مالک ہیں، جسے دھناشری ورما کمپنی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: فلور ملز نے خیبر پختونخوا حکومت کا فارمولا مسترد کر دیا، رمضان میں آٹا مزید مہنگاہوگا

جس وقت یوزویندر دھناشری کی زندگی میں آئے تو دھناشری کے یو ٹیوب  میں 1.54 ملین سبسکرائبر تھے۔آج کل دھناشری کے یو ٹیوب فالوورز کی تعداد بڑھ کر 2.80 ملین تک ہو چکی ہے۔

اب دھناشری تو اپنی پہلے والی سوشل لائف میں مصروف ہیں اور چہل مکمل تنہا یعنی سنگل لائف گزار رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  گل پلازہ میں آگ کیسے لگی؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی