طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت،امیر فتح کی ضمانت منظور

Jan 22, 2026 | 12:31:PM
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت،امیر فتح کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں  لاہور ہائی کورٹ نے ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت منظورکرلی۔
عدالت نے امیر فتح کی پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے ملزم امیر فتح عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار کی جانب سے عابد ساقی ایڈوکیٹ نے دلائل دئیے،پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم پیش ہوئے اوراچھرہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں دو ستمبر 2024 کو قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جومقتول کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں درج کروایا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت منانے کی اجازت والی بلڈنگز کی تفصیلات طلب
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایاپولیس رپورٹ کے مطابق امیر فتح قتل کی پلاننگ اور اعانت جرم کی حد تک ملوث ہے، ایف آئی آرکے مطابق ملزم نے دو موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے کینال روڈ شاہ جمال اچھرہ اشارے پر فائرنگ کروائی  جس سے  والد محمد جاوید موقع پر ہلاک اوروالدہ شدید زخمی ہوئیں ، جنہیں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا ۔
ملزم کی پیشی کے موقع پر ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔