بسنت منانے کی اجازت والی بلڈنگز کی تفصیلات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی اجازت والی بلڈنگز کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس ملک محمد اویس خالد نے کہاکہ بسنت لاہور کی پہچان ہے،پچیس سال کے بعد بسنت ہورہی ہے، ایسے سیفٹی اقدامات ہونے چاہئیں کہ بسنت تہوار ہوتا رہے ،خستہ حالت بلڈنگز کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے,محفوظ بسنت کیلئےاقدامات کی مفصل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔
عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہوم کو اقدامات کی رپورٹ سمیت 26 جنوری کو طلب کرلیا۔
جسٹس محمد اویس خالد نے کہاکہ شکایت سننےکیلئے بسنت کےتہوار پر ایمرجنسی کال نمبر ہونا چاہیے،محفوظ بسنت منانے کیلئے اقدامات پرعملدرآمد کیسے ہوگا؟عام آدمی کو کیسے پتہ چلے گا ،؟
سپیشل سیکرٹری ہوم نے کہاکہ میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر آگاہی چلا رہے ہیں ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم نے بتایاکہ چھ ، 7اور 8کو بسنت ہو گی، اس سے پہلے پتنگ بازی کی اجازت نہیں۔
عدالت نے کہاکہ پتنگ بازی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ایسے نہ ہو جیسے یہ دہشت گرد ہیں ،چادراور چار دیواری کا تحفظ ضروری ، وارنٹ گرفتاری کے بغیر کیسے کارروائی کرسکتے ہیں ؟حفاظتی اقدامات بارے لوگوں کو پتہ ہی نہیں ، کیا بینرز لگے ہوئے ہیں ؟
یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف
عدالت نے اظہر صدیق سے مکالمہ کیاکہ فریقین کے جواب آ گئے ہیں ، آپ جواب الجواب دیں ،اس کے بعدعدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔