سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف

Jan 22, 2026 | 11:51:AM
 سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
 کمپنی کے مختلف دفاتر میں نصب میٹرز کا ایکسپورٹ موڈ آن نہ ہونے کے باعث صارفین کو امپورٹ شدہ یونٹس پر بلز بھجوا دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے سولر سسٹم کی بنیاد پر ایکسپورٹ یونٹس کی ریڈنگ چارج نہیں کی،ایکسپورٹ یونٹس کی ریڈنگ چارج نہ ہونے سے صارفین کو امپورٹ یونٹس کے بلز بھجوا دیئے گئے،سولر سسٹم ہونے کے باوجود امپورٹ ہونیوالے یونٹس پر بھاری بھرکم بلز جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری

ذرائع کے مطابق کمپنی کے مختلف دفاتر میں صارفین کے کنکشنز پر ایکسپورٹ موڈ کو آف کر دیا گیا،بعض صارفین کے میٹرز نصب ہو گئے، تاہم بلنگ نہ ہونے سے ریلیف نہ مل سکا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو دانستہ طور پر ریکارڈ نہیں کیا گیا۔