’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری کرلی گئی۔
بینک آف پنجاب نے نئے فریم ورک کے تحت 60 ارب روپے فنانسنگ کا پلان تیارکرلیا،بلاسود ہاؤسنگ قرضوں کے ذریعے مزید ہزاروں خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
پھاٹا ایجنسی کی جانب سے منظوری کے لیے سمری ایوان وزیر اعلیٰ کوارسال کردی گئی ہے، پنجاب کابینہ اپنی چھت اپنا گھر کی توسیع کی منطوری دے گی ,اس توسیع کے تحت کم آمدنی والے مزید شہریوں کوسکیم میں شامل کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ادیب اورکالم نگارمنو بھائی مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
حکا م کے مطابق پنجاب حکومت اس سے قبل 164 ارب روپے اس سکیم پر خرچ کر چکی ہے۔