علیمہ خان نے مستعفی ہونیکا پیغام بھیجا نہ خود چیئرپرسن بننے کی خواہش ظاہر کی ، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے پارٹی چئیرمین شپ مانگنے یا خود چئیرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کر دوں کہ علیمہ خان نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی، میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل