سابق ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان پی ٹی آئی چھوڑ کر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی.
مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا،وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سابق وزیر آزاد جموں کشمیر مشتاق منہاس، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے صدر رانا غلام قادر اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مجاہد خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غلام مصطفیٰ مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر عہدے کا حلف اٹھا لیا