بچت بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں، سرکاری نرخ نظرانداز

Feb 22, 2026 | 12:24:PM
بچت بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں، سرکاری نرخ نظرانداز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسیم افتخار)مہنگائی کے اثرات اب بچت بازاروں تک بھی پہنچ گئے ہیں جہاں متعدد اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ نامے کے برعکس فروخت کی جا رہی ہیں۔

بچت بازار میں آلو سرکاری قیمت 20 روپے فی کلو کے بجائے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ پیاز 35 روپے کے بجائے 50 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔

اسی طرح ٹماٹر سرکاری قیمت 60 روپے کے برعکس 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

 لہسن کی سرکاری قیمت 250 روپے فی کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں یہ 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:دودھ اور دہی کی طلب میں نمایاں اضافہ

 ادرک کی سرکاری قیمت 270 روپے فی کلو ہے تاہم یہ بھی 400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 امرود 130 روپے کے بجائے 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ سیب 250 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔