پانچ روز بعد بھی’ایکس‘ کی سروس بحال نہ ہوسکی

Feb 22, 2024 | 12:47:PM
پاکستان بھر میں ایکس کی سروسز پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں ایکس کی سروسز پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔

پاکستان میں صارفین ایکس صرف وی پی این کے ذریعے چلا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  17 فروری کی شب تقریباً 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئیں تھی۔

مزید پڑھیں:    پشاور؛ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،8200 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد

بعد ازاں سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ، نیٹ بلاکس نے بھی لائیو میٹرکس کےذریعے پاکستان میں قومی سطح پر ایکس کی بندش کی تصدیق کردی جو اب تک بحال نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کو گزشتہ چند ماہ سے بلخصوص عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے باعث انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔