پشاور؛ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،8200 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد

Feb 22, 2024 | 13:06:PM
پشاور؛ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،8200 کلوگرام مضر صحت چکن برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد )پشاور کے نواحی علاقے پھندوں میں فوڈ حلال اتھارٹی نے  کارروائی  کرتے ہوئے گھر سے 8200کلو گرام مضر صحت چکن برامد کر کے تلف کردیا.

 ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور میں خفیہ اطلاع ملنے پرفوڈ سیفٹی ٹیم کا پھندوں روڈ چوہا گجر میں گھر پر اچانک چھاپہ مارا کر گھر سے 8200 کلوگرامز غیر معیاری و مضر صحت چکن پارٹس پکڑ کر تلف کردیا۔

ترجمان کے مطابق  چکن پارٹس کو پراسیس کرکے مارکیٹ کو سپلائی کیا جا رہا تھا،فوڈ سیفٹی ٹیم نے مشینری کو قبضے میں لے کر گھر سیل کردیا۔

ترجمان کے  مطابق مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے  مزید کاروائی کا آغاز  کردیا گیا ہے، کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی نگرانی میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:دل کی بیماری کا سب سے زیادہ خطرہ کس کو ہے؟ ماہرین کی تحقیق نے بتادیا

 ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے کہا کہ شہری ایسے عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی حکام کو بروقت اطلاع دیں۔