راکھی ساونت نے نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

Feb 22, 2023 | 09:16:AM
راکھی ساونت
کیپشن: راکھی ساونت
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل راکھی ساونت نے مسلمان بزنس مین عادل خان سے شادی کی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی انہوں نے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ضرور پڑھیں: آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے کی جھلک جاری

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر شادی اور نکاح نامے کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور نکاح نامے پر راکھی ساونت کا اسلامی نام فاطمہ لکھا تھا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت کی عادل سے علیحدہ ہو چکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔