آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے کی جھلک جاری

Feb 22, 2023 | 08:57:AM
 آئمہ بیگ اور ساحر علی
کیپشن: آئمہ بیگ اور ساحر علی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کے نئے گانے '' وش ملے '' کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ۔

پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ان کا نیا گیت بلوچستان کی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہوگا۔آئمہ بیگ کے اگلے گیت کا عنوان ’وش ملے‘ ہے اور اس میں ان کا ساتھ معروف گلوکار ساحر علی بگا دیں گے۔انسٹاگرام پوسٹ میں آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کا اگلا گیت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی ثقافت کیلئے ایک خراج تحسین ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی اور اس گیت کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔گلوکارہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔ساحل علی بگا اور آئمہ بیگ نے اپنے گانے کا تازہ پوسٹر بھی جاری کیا ہے اور اس میں بلوچی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے۔