راولپنڈی میں ٹک ٹاکر پر تشدد، ثنا عباس، جبار خان کی ضمانتیں خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی میں ٹک ٹاکر لڑکی پر تشدد اور زبردستی بال کاٹنے کے کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام الحق چوہدری نے ثنا عباس اور جبار خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی۔
ںدونوں ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں، عدالت نے سماعت کے بعد قرار دیا کہ متاثرہ لڑکی ایمان فاطمہ نے دفعہ 164 کے تحت بیان میں ملزمان کی شناخت کی۔
پولیس کے مطابق ثنا عباس نے لڑکی کو متعلقہ جگہ پر بلایا اور وہاں موجود ساتھیوں نے زبردستی اس کے بال کاٹے، تفتیش میں بھی ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
ملزمان نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی، جس پر عدالت نے کسی رعائت سے انکار کر دیا، تھانہ نصیر آباد پولیس نے 25 نومبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔
مقدمہ تعذیرات پاکستان کی دفعہ 337V/34 کے تحت درج کیا گیا، اسد حسین مدعی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نظار خان، محمد انیس عرف درانی اور جلیل خان عرف مٹھو سمیت دیگر افراد نے ایمان فاطمہ کو کرسچن کالونی لے جا کر زبردستی بال کاٹے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد تحقیقات مزید زور پکڑ گئیں اور ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری