پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

Aug 22, 2021 | 18:41:PM
پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دینگے ،پارکس اینڈہارٹیکلچر نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔
ذرائع کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے ،پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی ،سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت سکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی ،پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: ادا کا رہ میرا کا مینار پا کستان وا قعہ پر حیران کر دینے وا لا بیان۔۔ویڈیو وا ئرل