پنجاب کے تمام سکولوں کے 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)پنجاب کے تمام سکولوں کے 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تمام اے ای اوز کو اپنی حدود کے تمام سکولوں کے لازمی دورے کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،اے ای اوز سکول وزٹ رپورٹس ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر 100 فیصد اپ لوڈ کریں گے۔
سکولوں کے دوروں کے دوران تدریس کے معیار کو بھی چیک کیا جائے گا،سکولوں میں صفائی اور عمومی سہولیات کی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے،دورے کے دوران کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز، لان اور چھتوں کی صفائی بھی چیک کی جائے گی،سکولوں میں پنکھے، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور وائرنگ کی فعالیت کوبھی چیک کیاجائے گا۔
صاف پینے کے پانی اور فعال واش رومز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،سکولوں میں سکیورٹی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد چیک ہوگا،سکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آلات کی فعالیت بھی جانچی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟اہم پیشگوئی سامنے آگئی
تمام اے ای اوز کو تفویض کردہ ہر سکول کا 100 فیصد فزیکل انسپیکشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔