پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کےلیےپنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیاگیا ہے، پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سے فلم سازی،ڈرامہ اورڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائےگی۔
اتھارٹی کو اخراجات کے لئے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی،اتھارٹی کو فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بھی فنڈ دیا جائے گا۔
اس کے تحت نئی فلم پالیسی،قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا،فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی،مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیےبھی خصوصی مراعات دی جائیں گی،فلم سٹوڈیوز،فلم سٹی اور پوسٹ پروڈکشن سہولیات کے قیام کی راہ ہموار ہوگی،نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیےٹریننگ پروگرامزبھی شروع کیےجائیں گے،فلم انڈسٹری کے لیے فنڈنگ، گرانٹس اور سبسڈی کا نظام بھی متعارف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:معین اختر؛بے مثل فنکارکومداحوں سے بچھڑے 15برس بیت گئے
اتھارٹی فلم انڈسٹری سے متعلق شکایات اور مسائل کے حل کی مجاز ہوگی،بل 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالےکیاگیاہے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی سے منظوری کے بعدبل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گااور حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔