مہنگی بجلی سے چھٹکارہ ،50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنے کی منظوری

Apr 22, 2024 | 17:04:PM
مہنگی بجلی سے چھٹکارہ ،50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر شفٹ کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی ۔

 تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں صوبے کے 50 ہزارگھرانوں کو ایک ایک کلو واٹ سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کردی،اجلاس میں شرکاء کو ایک کلو واٹ سولرسسٹم سے متعلق ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی اور مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی،مریم نوازنے کہا روشن پنجاب پروگرام کا مقصدغریب آدمی کومہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

 مریم نواز  کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا، روشن پنجاب پروگرام کا مقصد مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے،پنجاب بھر کے 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل قرار دیے گئے ہیں، ون کے وی سسٹم میں 2سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تاریں شامل ہیں، ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر چلائی جا سکے گی۔

روشن پنجاب پروگرام کے  تحت ملنے والے ون کے وی سسٹم میں 2سولر پلیٹیں ،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی،ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر وغیر چلائی جا سکے گی،
لیتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا،جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل سولر سسٹم انسٹال کرنے کی ہدایت،بہترین کوالٹی کی سولر پلیٹس، انورٹر،بیٹریاں استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا   گیا ہے ۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ،سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل ،منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت   کی۔