چیتے نے کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی، پھر کیا ہوا۔ ویڈیو دیکھیں

Apr 22, 2022 | 13:16:PM
چیتا، فائل فوٹو
کیپشن: چیتا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک چیتے نے کشتی سے دریا میں چھلانگ لگادی، سوشل میڈیا پردھوم ۔

وائلڈ لائف حکام جب ایک چیتے کو بازیاب کروانے کے بعد سندر بن کے جنگل میں چھوڑنے کے لئے کشتی میں سوار ہوئے توانہیں پتا نہیں تھا کہ راستے میں کچھ  بہت مختلف ہونے والا ہے۔ انٹرنیٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو میں چیتے کو اچانک کشتی سے دریا میں چھلانگ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ چیتے نے بغیر پیچھے دیکھے کسی ماہر تیراک کی طرح تیرکراپنا باقی سفرطے کیا اوراپنے اصل ٹھکانے یعنی جنگل میں پہنچ گیا۔

  چیتے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا چیتے کی وڈیو نے ہالی وڈ کی مشہورفلم ’لائف آف پائی‘ کی یاد دلا دی۔ ویڈیو کواب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اورہزاروں لائک کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    خاتون صحافی کی ڈانس کرتے رپورٹنگ۔ویڈیو وائرل