خاتون صحافی کی ڈانس کرتے رپورٹنگ۔ویڈیو وائرل

Apr 22, 2022 | 12:19:PM
خاتون رپورٹر،فائل فوٹو
کیپشن: خاتون رپورٹر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاتون صحافی کی اچھوتے انداز میں رپورٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بھارتی خاتون صحافی کی یوکرین جنگ کے دوران روسی بحری جہاز کے تباہ ہوجانے کی خبر اچھوتے انداز میں دینے کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس پر صارفین انکے انداز پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون رپورٹر ہندی زبان میں یوکرین سے خبر دے رہی ہیں کہ روس نے یوکرین کا دورہ کرنے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی ہے۔

  اس خبر کو دنیا کے تمام ہی چھوٹے بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا مگر کسی نے بھی اس معاملے کو ایسے رپورٹ نہیں کیا جیسے بھارت کی خاتون رپورٹر نے کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سنجیدہ معاملے پر رقص کرتے ہوئے مزاحیہ انداز سے رپورٹ کررہی ہیں۔

 خاتون صحافی کی ٹوئٹر پروفائل پر نظر دوڑائی جائے تو کبھی وہ کسی تباہ شدہ جنگی ٹینک کے اوپر کھڑی نظر آرہی ہیں تو کبھی تباہ شدہ عمارتوں کے ہمراہ تصویر بنوارہی ہیں۔ خاتون رپورٹر کو اپنے منفرد انداز کے سبب سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سامنا بھی ہے جبکہ کئی صارفین نے انہیں ڈانسنگ رپورٹر کے لقب سے بھی نوازا۔

 واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جاری تنازع میں اب تک 46 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد نکل مکانی پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      بچوں میں جگر کی پراسرار بیماری پھیلنے کا انکشاف