پاک افغان تناو کے بعد بڑی پیشرفت,پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا

Oct 21, 2025 | 23:31:PM
پاک افغان تناو کے بعد بڑی پیشرفت,پاکستان کا اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گزشتہ ہفتے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تناو کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اہم پیشرفت ہوئی ہے،پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا تکنیکی وفد آج کابل پہنچ گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وفد وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پرمشتمل ہے،وفد کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کا جائزہ لےگا،وفد کا زیادہ کام کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ہے اور وفد کی افغان طالبان حکام سے ملاقاتیں طے شدہ یا شیڈول میں نہیں۔

سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی وفد کا دورہ حالیہ پاک افغان کشیدگی سے قبل طے شدہ تھا، دورے کا حالیہ پاک افغان جھڑپوں، تناو، عبوری جنگ بندی یا مذاکرات سے تعلق نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے میں آن لائن ویزوں کے اجرا اور بائیو میٹرک نظام میں بہتری پر  بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ اسلام آباد؛ نجی مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی،2 ملزمان گرفتار