اسلام آباد؛ نجی مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی،2 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی مال میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا،پولیس کے مطابق دو افراد نے خاتون کو بلایا اور وہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن15 پر کال کر کے واقعے کی اطلاع دی،اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی خالد اورایس ایچ او سلیم رضا موقع پر پہنچے اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا۔
متاثرہ خاتون کوپاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پیمز) منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛