این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا

Nov 21, 2025 | 19:41:PM
این سی سی آئی اے کےتمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے راولپنڈی عبدالرؤف اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن محمودالحسن سے عہدے واپس لے لیے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کراچی عبدالغفار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان احمد زعیم کو بھی فارغ کر دیا گیا۔

انچارج ایبٹ آباد ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرخان کو اوایس ڈی بنا دیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر امجد عباسی سے چارج واپس لے لیا گیا، تمام افسران کو این سی سی آئی ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 احسان اللہ چوہان کو ایڈیشنل ڈائریکٹرراولپنڈی زون ، مدثرشاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹرپشاور اور طارق خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرفصیح کو کراچی سے سکھر زون کا انچارج بنا دیا گیا۔

این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  :  ’’ بارش اور برفباری‘‘ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی