’’ بارش اور برفباری‘‘ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

Nov 21, 2025 | 19:36:PM
’’ بارش اور برفباری‘‘ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) محکمہ موسمیات نے مسلسل سرد اور خشک موسم سے ستائے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹے کی موسمیاتی صورتحال بارے  پیشگوئی کردی۔ 

 محکمہ موسمیات  کے مطابق جمعہ کی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے اور شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 

دوسری جانب  پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بھی پڑھیں ؛ پرتھ ٹیسٹ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 19 کھلاڑی پہلے ہی دن آؤٹ