انجینئر محمد علی مرزا پر گستاخی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

Nov 21, 2025 | 09:53:AM
انجینئر محمد علی مرزا پر گستاخی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کردی ،اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے  4 دسمبر تک معطل رہے گی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائےمعطل رہے گی۔
اپنے حالیہ فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی کے 4 روٹس پر الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز
عدالت کا کہنا تھا کہ کس اختیار کے تحت ایف آئی اے، پولیس یا دیگر کو نظریاتی کونسل رائے دے سکتی ہے مطمئن کریں۔
خیال رہے کہ اس حساس کیس میں ڈاکٹر محمد اسلم خاکی نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو چیلنج کررکھا ہے۔