اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیشہ کیفوں سے متعلق اہم فیصلہ آگیا

Sep 12, 2026 | 11:53:AM
 اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیشہ کیفوں سے متعلق اہم فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )شیشہ کیفوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا۔
مجاز اتھارٹی کے اجازت نامے اور قانونی تقاضے پورے کرنے والے شیشہ کیفوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
شیشہ کیفوں سے متعلق مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شیشہ کیفوں کیلئےمؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم تکمیل پر عدالت نے اظہار تشویش کیاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ میں زیرغور شیشہ سے متعلق قوانین کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام کے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ؛ تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی شیشہ کیفوںسے متعلق سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے شیشہ کیفوں کے لیے مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کی عدم تکمیل پر اظہارِ تشویش کیاہے،عدالت نے وفاقی کابینہ میں زیرِغور شیشہ سے متعلق قوانین کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائیں،شیشہ کیفوں سے متعلق مطلوبہ ریگولیٹری فریم ورک ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک کی تکمیل سے متعلق تعمیلی رپورٹ ایک ماہ میں عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیاگیا۔