پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( روزینہ علی )پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد بھی ممکنہ فرنچائزز میں شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ممکنہ فرنچائزز میں سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام بھی شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے مطابق صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان ہی نیلامی میں شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے سی اِی او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیاء کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان
قبل ازیں پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں، جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے۔