انڈر 19 ایشیاء کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان

Nov 20, 2025 | 19:35:PM
انڈر 19 ایشیاء کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان
کیپشن: ایشین کرکٹ کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایشین کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ایشیاء کپ 2025ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں، گروپ اے کا کوالیفائر ون اور تھری بھی حصہ ہیں۔

گروپ بی میں بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور کوالیفائیر ٹو شامل ہیں۔

انڈر 19 ایشیاء کپ 12 سے 21 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائیر تھری کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس 14 دسمبر کو دبئی میں بھارت کے مدِمقابل ہو گی جبکہ کوالیفائیر ون کے خلاف 16 دسمبر کو تیسرا میچ کھیلے گا۔

سیمی فائنلز 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟