پنکی نیٹ ورک بے نقاب، ملک بھر کے مبینہ کلائنٹس کا ڈیٹا حاصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل کا مکمل ڈیٹا حاصل کر کے لسٹ مرتب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کے نیٹ ورک سے متعلق فہرست میں ملک بھر سے شامل افراد کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، فہرست میں پنکی نیٹ ورک کے کلائنٹس کے نام، فون نمبرز اور پتے موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ کلائنٹس کے موبائل نمبرز اور فرانزک ڈیٹا کی جانچ جاری ہے۔
کلائنٹس کا ڈیٹا سامنے آنے کے بعد کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹ میں ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ