بجٹ میں سماجی تحفظ کےمنصوبوں کے لیے 119 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی رامے)حکومت پنجاب کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سماجی تحفظ کے مختلف منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 119 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔
عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لیے 47 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزسامنے آئی ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے لیے اضافی وسائل کی مد میں 50 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کسانوں کے لیے ’’کسان ویٹ ریلیف”‘‘پروگرام کیلئے 14 ارب روپے اوروزیراعلیٰ چلڈرن ہیلتھ سرجری پروگرام کے لیے ڈھائی ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔
ڈائلیسز پروگرام کے لیے بھی 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے،ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لیے 80 کروڑ روپے جبکہ دھی رانی پروگرام کے لیے مزید ایک ارب روپےرکھنے کی تجویزسامنےآئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
اقلیتی برادری کے لیے ’’مینارٹی کارڈ‘‘ پروگرام میں 90کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویزدی گئی ہے۔